اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: پنچوں کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

پنچوں کا الزام ہے کہ بلاک دیوس کے پروگرام میں تمام لوگوں کی پریشانی کو غور سے سنا جاتا ہے، لیکن ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے ضلع افسران اور پنچوں کو بلکل نہیں پوچھتے۔

By

Published : Oct 21, 2020, 11:03 PM IST

پنچوں کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج
پنچوں کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ضلع کشتواڑ کے کشتواڑ کے بلاک میں آج پنچوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

پنچوں کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

پنچوں کا الزام ہے کہ بلاک دیوس کے پروگرام میں تمام لوگوں کی پریشانی کو غور سے سنا جاتا ہے، لیکن ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے ضلع افسران اور پنچوں کو بلکل نہیں پوچھتے ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی سنوائی ہوتی ہے۔

پنچ صاحبان نے بلاک دیوس کا بائکاٹ کیا اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ حالانکہ اسی وقت ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر تا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تا دیگر افسران ان کو معافی بھی مانگنے لگے، پر پنچوں نے بلکل نہیں مانا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم

پنچوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اجلاس میں بلکل پوچھا نہیں جاتا ہے اور نہ ہی ہمیں عزت دی جاتی ہے، جس سے ہم لوگ سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مانگ ہے کہ کشتواڑ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کیا جائے ورنہ ہم لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details