جموں و کشمیر، ضلع کشتواڑ کے انجول گوائی گاوں میں سرکار کی طرف سے سرو سکھشا ابھیان اسکیم کے تحت پرائمری اسکول دس سال قبل بنایا گیا تھا لیکن گزشتہ دو برس سے اس اسکول میں اسکولی طلبہ کم ہونے پر زونل ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ نے اس اسکول کو گورنمنٹ مڈل اسکول انجول کے ساتھ ملحق کردیا ہے۔
کشتواڑ: پرائمری اسکول کی خستہ حالی سے عوام ناراض مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار کی طرف سے لاکھوں روپے کی لاگت سے اس اسکول کی عمارت کو بنایا گیا لیکن عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے سرکار کی فنڈز برباد ہورہا ہے۔
مقامی شخص روی کمار نے کہا کہ اس گاوں میں آنگن واڑی سینٹر بھی ہے لیکن آج تک آنگن واڑی سینٹر کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے گھروں میں ہی چلایا جاتا ہے، لیکن ضلع انتظامیہ کشتواڑ اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے خالی عمارت کو استعمال میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سرکار کی طرف سے لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ عمارت کو گاوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکے۔