کشتواڑ میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ محمد حنیف ملک نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی زیر ہدایت پر بیک ٹو ولیج کا تیسرا مرحلہ پھر سے شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تمام پنچایتوں میں تین دن کا پروگرام رہے گا اور تمام افسران گاؤں گاؤں میں لوگوں کی پریشانیوں کو غور سے سنیں گے اور ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لاکر مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔
اس دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کشتواڑ نے کہا کہ اس بار سرکار نے دس لاکھ روپے ہر پنچایت کو ریلیز کیا ہے۔ بہت جلد تمام پنچایتوں میں کام شروع کیا جائے گا۔