اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق ایم ایل اے غلام احمد سروری کے خلاف گرفتاری وارنٹ - کانگریس پارٹی

ڈسٹرکٹ کورٹ کشتواڑ نے اندروال کے سابق ایم ایل اے غلام محمد سروری کے خلاف گرفتاری کا حکم دیا۔

Ex MLA Inderwal GM Sarori News
سابق ایم ایل اے غلام احمد سروری کے خلاف گرفتاری وارنٹ

By

Published : Oct 16, 2020, 10:30 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کی ضلعی عدالت نے سابق ایم ایل اے غلام احمد سروری کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق' سنہ 2008 میں چھاترو میں تعینات نور حسین ماسٹر نے اپنی تنخواہ سے ایک سکول بنایا تھا جس پر سابق ایم ایل اے اندروال سروری نے اعتراض کرتے ہوئے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔

جس کے بعد ماسٹر نور حسین نے کشتواڑ کورٹ میں سابق ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ درج کراتھا، جس پر شنوائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ کشتواڑ نے سابق ایم ایل کے خلاف گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

نارستان ترال کے لوگ بجلی محکمے سے نالاں


آپ کو بتا دیں کہ' غلام احمد سروری گذشتہ 20 برسوں سے کانگریس پارٹی سے وابستہ ہیں اور حلقہ انتخاب اندروال سے ایم ایل اے رہ چُکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details