پہاڑی ضلع کشتواڑ میں گھریلو سطح پر مشروم کی کاشت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مشروم کی کھیتی کی جانب راغب کرنے کی غرض سے فوج نے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
فوج کی 11راشٹریہ رائفلز نے ضلع کشتواڑ کے پاسرکوٹ علاقہ میں مقامی نوجوانوں کو گھریلو سطح پر مشروم کی کاشت کرنے اور خود روزگار کمانے کے لیے نہ صرف مشروم فارمنگ کی تربیت دی بلکہ انہیں مشروم کی کاشت کے لیے مشروم یونٹس بھی مفت فراہم کیے۔
منتظمین کے مطابق اس سے قبل بھی علاقے میں فوج کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ مشروم یونٹس بھی فراہم کیے گئے۔