جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے منجاکوٹ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی ، جس میں ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
زخمی فوجی اہلکار کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ دیا۔
ہلاک شدہ فوجی کی شناخت گُرچرن سنگھ ساکنہ گرداس پور پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔