اردو

urdu

ETV Bharat / state

Annual Machail Mata Yatra کشتواڑ میں سالانہ مچل ماتا یاترا پچیس جولائی سے شروع ہونے کا امکان - مچیل ماتا یاترا کے پیش نظر انتظامات

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سالانہ شری مچل ماتا یاترا کے متعلق تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ مچل ماتا یاترا 25 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ Machail Mata Yatra Likely From July 25

کشتواڑ میں سالانہ مچل ماتا یاترا پچیس جولائی سے شروع ہونے کا امکان
کشتواڑ میں سالانہ مچل ماتا یاترا پچیس جولائی سے شروع ہونے کا امکان

By

Published : Apr 17, 2023, 3:13 PM IST

جموں:جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سالانہ شری مچل ماتا یاترا امسال 25 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک سرکاری طور پر حتمی اعلان ہونا باقی ہے تاہم عارضی طور پر مچل یاترا 25 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر25 جولائی سے شری مچل ماتا یاترا شروع ہو جاتی ہے تو یہ 5 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یاترا کے متعلق تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور یاتریوں کی سہولیت کے لئے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سال گذشتہ جموں وکشمیر کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے یاتریوں کی بھاری تعداد نے اس یاترا میں حصہ لیا تھا۔ سال گذشتہ یہ یاترا کورونا وبا کے باعث دو برسوں کے بعد بحال ہوئی تھی۔

اس یاترا کے بخوبی و بلا کسی خلل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر سال وسیع پیمانے پر سیکورٹی بندوبست کیا جاتا ہے اور یاتریوں کے لئے دیگر سہولیات کو بھی بہم رکھا جاتا ہے۔ وہیں امرناتھ یاترا کے لیے ملک بھر میں رجسٹریشن کا عمل 17 اپریل سے شروع ہو گیا ہے۔ عقیدت مندو آن لان موڈ اور آف لائن موڈ کے ذریعے امرناتھ یاترا کا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سنہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل امرناتھ یاترا کو وسط میں ہی روک دیا گیا تھا اور 2020 اور 2021 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یاترا کو معطل کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details