کشتواڑ:ضلع کشتواڑ کے اسمبلی حلقہ اندروال کے کئی دیہات کے باشندے آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ ان دیہات میں رہنے والے لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے کئی میل کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ ضلع صدر مقام سے قریب 30 کلو میٹر کی دوری پر واقع چھاترو سیوا نامی گاؤں کے باشندوں نے پینے کے صاف پانی کی قلت کے حوالہ ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Chatroo Kishtwar Drinking Water Scarcity
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چھاترو علاقے کے باشندوں نے کہا کہ ’’سرکار ’جل جیون مشن‘ کا نعرہ تو بلند کرتی ہے تاہم زمینی سطع پر لوگوں کو پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترسنا پڑ رہا ہے۔‘‘ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی پائپ لائن یا واٹر اسکیم کے نفاذ کے تئیں ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ۔