بتایا جا رہا ہے کہ موسلادھار بارش کے بعد ایک نوجوان پر دیوار گئی جس کے بعد زخمی حالات میں اسے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ اس کی موت کے بعد وہاں موجود لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔
ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی سے نوجوان ہلاک - Hospital Administration
ریاست جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں موسلادھار بارش کے بعد جہاں ایک جانب لوگوں کو راحت ملی تو وہیں یہ بارش ایک بڑی آبادی کے لیے زحمت بھی بن گئی۔
دیوار گرنے سے نوجوان کی موت
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ڈاکٹرز اور ہسپتال انتطامیہ کی لاپرواہی نے نوجوان شخص کی جان لے لی ہے۔ وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ اگر انتظامیہ نے وقت پر خون مہیا کرا دیا ہوتا تو اس کی جان بچ جاتی۔