اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں - پہاڑی ضلع کشتواڑ زلزلہ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں ایک درجن کے قریب زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 6:27 PM IST

کشتواڑ (جموں کشمیر) :جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.4 ریکارڈ ہوئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں بدھ کے روز 11بجکر 57منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کی سہ پہر سے جموں وکشمیر اور لداخ میں 12مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جبکہ رواں برس خطہ چناب کے کشتواڑ اور ڈوڈہ ضلع اور لداخ میں دو درجن سے زائد زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں:چین میں زبردست زلزلہ، سو سے زائد افراد ہلاک

یاد رہے کہ ماضی قریب میں سنہ 2015کے اکتوبر ماہ میں جموں و کشمیر میں تباہ کن زلزلوں کے جھٹکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلوں کے ان خوفناک جھٹکوں نے شمالی کشمیر کے اوڑی اور ٹنگڈار علاقوں میں بھاری تباہی مچا دی تھی جن میں سینکڑوں عمارتیں بشمول رہائشی مکانات زمین بوس ہوئے تھے۔ زلزلہ کے یہ جھٹکے کنٹرل لائن کے آر پار محسوس کیے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details