ریاست کیرلہ ان ریاست میں سر فہرست سے جہاں خواتین کی ایک بڑی تعداداپنے محرم سر پرست کے بغیر حج ادا کرنا چاہتی ہیں۔ مغربی بنگال دوسری ریاست ہے جہاں سے ایسی درخواستیں 48 موصول ہوئی ہیں۔
وہ ریاستیں جہاں خواتیں بغیر محرم کے حج ادا کرنا چاہتی ہیں ان میں اتر پردیش سے 32 کرناٹک سے 28 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
کیرالہ حج کمیٹی کے کوراڈینیٹر مطابق 'کیرالہ کی خواتین ہمیشہ سے ہی سب سے زیادہ بااختیار اورآزاد رہی ہیں۔ بغیر سرپرست کے سفر حج پر جانے والی خواتین کی جو درخواستیں ہمیں موصول ہو ئی ہیں ان میں 90 فیصد کیرالہ سے ہیں'۔
ان کا مزید کہناتھا":' عرصے سے مسلم خواتین اکیلے سفر حج کے لیے جانا چاہتی تھیں، تاہم ان کے سامنے کئی مسائل تھے لیکن اب اس قسم کی پابندیاں ختم ہوچکی ہیں'۔
تاہم پانچ رکنی کمیٹی کے ممبر سابق آئی ایس افیسر افضل امان اللہ نے بتا کہ حج کمیٹی نے ابھی تک اس قسم کی ایک بھی درخواست قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پر نشر ہونے والے پروگرام 'من کی بات' میں اس قدم کی ستائش کی تھی اور کہا تھا کہ وہ خواتین کی جو بلا محرم حج ادا کرنا چاہتی ہیں انھیں خصوصی زمرے میں شامل کیا جائے گا۔