اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ: 'بیف ٹویٹ' سے وی ایچ پی ناراض

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے کیرالہ کے محکمہ سیاحت کے اس اشتہار پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں گائے کے گوشت اور 'بیف' سے بنے کھانوں کا ٹویٹ کے ذریعہ خصوصی طور پر ذکر کیا گیا ہے۔

By

Published : Jan 17, 2020, 3:06 PM IST

کیرالہ: 'بیف ٹویٹ' سے وی ایچ پی ناراض
کیرالہ: 'بیف ٹویٹ' سے وی ایچ پی ناراض

وی ایچ پی نے اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیرالہ حکومت کا یہ بیف ٹویٹ گئو پوجا کرنے والوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا ہے۔

بنسل نے کہا کہ 'کیرالہ کو اچھی طرح سے سمجھنا چاہئے کہ انہیں ایسی کسی چیز کو فروغ نہیں دیا جانا چاہئے تاکہ گئو پوجا کرنے والے لاکھوں سیاحوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔'

کیرالہ: 'بیف ٹویٹ' سے وی ایچ پی ناراض

انہوں نے کہا کہ 'اس سے گئو پوجا کرنے والوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔ کیوں کہ بائیں بازو کے لوگ بار بار ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔

وی ایچ پی نے اپنے ٹویٹ میں کیرالہ کے گورنر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیراعلی اور سیاحت کے وزیر کو بھی ٹیگ کیا اور ان سے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ کیرالہ سیاحت نے ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے والے ایک اشتہار میں گائے کے گوشت سے بنے کھانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گائے کے گوشت کے ٹکڑے، مصالحوں سے بھنے اور ناریل کے ٹکڑوں اور کری پتوں کے ساتھ، مسالوں کی زمین میں بیف الارتھییاتھو سب سے کلاسک پکوان کی ایک شکل ہے۔

کیرالہ سیاحت کا یہ ٹویٹ اس وقت آیا ہے جب ملک میں مکر سنکرانتی اور پونگل کا تہوار منایا جارہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details