اردو

urdu

ETV Bharat / state

Car catches fire in Kerala کار میں آگ لگنے سے آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کا شوہر ہلاک - کننور میں کار میں آگ لگنے سے جوڑے کی موت

کیرالہ کے کننور میں کار میں آگ لگنے سے جوڑے کی موت ہوگئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت بلڈنگ کنٹریکٹر پرجیت (32) اور اس کی بیوی ریشا (26) کے طور پر ہوئی ہے۔

کار میں آگ لگنے سے آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کا شوہر ہلاک
کار میں آگ لگنے سے آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کا شوہر ہلاک

By

Published : Feb 2, 2023, 3:55 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 10:01 AM IST

کنور: کیرالہ کے کننور شہر میں جمعرات کو ایک کار میں آگ لگنے سے ایک آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون سمیت دو افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کے چار دیگر قریبی رشتہ دار اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔ کار میں سوار چھ افراد خاندان کی حاملہ خاتون کو کٹیاٹور سے معمول کے طبی معائنے کے لیے ضلع اسپتال لے جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت بلڈنگ کنٹریکٹر پرجیت (32) اور اس کی بیوی ریشا (26) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ضلع کے مائیل کے قریب کٹیاٹور کے رہنے والے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 10.45 بجے پیش آیا۔ جب کار ضلع اسپتال کی طرف جارہی تھی اسی دوران کار میں آگ لگ گئی۔ سیٹ بیلٹ کے باعث پرجیت اور ریشا کار سے اترنہیں سکے۔ جبکہ ریشا کے والدین وشواناتھن، سوبھا، اس کی بہن سجنا اور متوفی جوڑے کی بیٹی سری پاروتی (7) کارکا پچھلا دروازہ کھول کر کود گئے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم جوڑے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ وجوہات فرانزک تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

Last Updated : Feb 3, 2023, 10:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details