اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترواننت پورم: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، پانچ زخمی - یہ حادثہ کل رات 11 بجے کے قریب پیش آیا

کیرالہ کے ضلع ترواننت پورم کے گاؤں ایٹنگل میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

three killed and five injured in road accident in thiruvananthapuram kerala
: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، پانچ زخمی

By

Published : Jun 15, 2020, 11:22 AM IST

ریاست کیرالہ کے ضلع ترواننت پورم کے گاؤں ایٹنگل میں پیش آئے اس سڑک حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت منیش، عظیم اور پرنس کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو ترواننت پورم میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار کولم کی طرف جا رہی تھی اور ٹینکر ترواننت پورم آرہی تھی اور دونوں کے بیچ ایٹنگل ٹی بی جنکشن کے پاس ٹکر ہوگئی۔

: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، پانچ زخمی

ایٹنگل کے ٹی بی جنکشن کے پاس ہوئے اس حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے اور یہ حادثہ کل رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ تینوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اس حادثہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ کار سے متاثرہ افراد کو نکال لیا گیا ہے اور ان کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details