اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالا میں مانسون کی دستک - بھارتی محکمہ موسمیات

بھارتی ریاست کیرالا میں مانسون کی آمد کے ساتھ ہی شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات نے ریاست کے 9 اضلاع کے لیے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

Southwest monsoon makes onset in Kerala: IMD
مانسون کیرالا ماں داخل

By

Published : Jun 1, 2020, 6:12 PM IST

بھارتی محکمہ موسمیات نے کیرالا میں مانسون کی آمد کے ساتھ ہی ریاست میں موسم باراں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ سال ماسون 8 جون کو کیرالہ پہنچا تھا لیکن اس بار ایک ہفتہ قبل ہی مانسون نے دستک دی ہے۔

کیرالہ کے مختلف علاقوں میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور تروواننت پورم میں دن کا درجہ حرارت 25 ڈگری سے کم ہوگیا ہے۔

ڈائرکٹر جنرل آئی ایم ڈی مرتیونجے موہاپاترا کے بیان کے مطاق ’جنوب مغربی مانسون آج، یکم جون 2020 کو کیرالہ میں داخل ہوگیا‘۔

جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے مانسون موسم کےدوران ملک میں 75 فیصد بارش ہوتی ہے۔

قبل ازیں اسکائمٹ نے 30 مئی کو ہی مانسون کی آمد کی اطلاع دی تھی لیکن بھارتی محکمہ موسمیات نے اس کی تردید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details