اردو

urdu

ETV Bharat / state

Woman to Drive to Watch FIFA WC فٹبال کا جنون، کیرالہ کی مسلم خاتون کا کار سے قطر تک سفر - فٹبال کی دیوانی مسلم خاتون کا انوکھا سفر

فیفا ورلڈکپ دیکھنے کے لیے کیرالہ کی مسلم خاتون ناجی نوشی نے کار سے قطر تک کا سفر کا فیصلہ کیا ہے۔ Soccer Crazy Kerala Woman to Drive to Qatar

Woman to Drive to Qatar to Watch FIFA WC
مسلم خاتون کا کیرالہ سے قطر تک کار کا سفر

By

Published : Oct 20, 2022, 7:05 PM IST

Updated : Oct 20, 2022, 10:09 PM IST

کنور: فٹبال کی دیوانی کیرالہ کی مسلم خاتون ناجی نوشی فیفا فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے گاڑی چلا کر قطر جائیں گی جہاں فیفا ورلڈ کپ FIFA Football World Cup ہونے والا ہے۔ فٹبال اور ٹراویلنگ(سفر) دو الگ الگ چیزیں ہیں جن کے بارے میں کیرالہ کی رہنے والے مسلم خاتون ناجی نوشی دیوانی ہیں اس لیے وہ قطر کی میزبانی میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے اپنی فور وہیلر میں اکیلی سفر کرکے قطر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسے جیسے فیفا ورلڈ کپ کا وقت قریب آرہا ہے ویسے سویسے اس کا بخار فٹ بال شائقین کے سر چڑھ رہا ہے اور انہیں مداحوں میں سے ایک بھارتی ریاست کیرالہ کی ناجی نوشی ہیں جنہوں نے بذریعہ کار قطر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوشی ایک ٹراویلر سیاح، یوٹیوبر اور بلاگر ہیں اور انہوں مہندرا تھار گاڑی چلا کر قطر کا سفر شروع کیا۔ جب ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ انٹونی راجو نے گاؤں کے پنچایت حکام کی موجودگی میں نوشی کے سفر کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تو فٹ بال کی دیوانی اس خاتون کے لیے یہ ایک خواب تھا جو ہمیشہ سے مہم جوئی کے سفر کو پسند کرتی ہیں۔

مسلم خاتون کا کیرالہ سے قطر تک کار کا سفر

کوئمبتور کے راستے ممبئی پہنچنے کے بعد ناجی نوشی اور ان کی کار جسے 'اولو' (مقامی زبان میں خاتون) کا نام دیا گیا ہے، بحری جہاز کے ذریعے عمان پہنچیں گی۔ وہاں سے وہ بذریعہ سڑک عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات، بحرین کویت اور سعودی عرب شامل ہیں کا احاطہ کرتے ہوئی قطر پہنچیں گی جہاں فیفا فٹبال ورلڈکپ ہونے والا ہے۔ نوشی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہو سکتا ہے کہ کیرالہ کی کوئی خاتون جی سی سی ممالک کا اوور لینڈنگ ٹرپ کر رہی ہو اور وہ بھی فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے۔ Soccer Crazy Kerala Muslim Woman

ناجی نوشی نے کہا کہ 'میرا منصوبہ 10 دسمبر تک قطر میں داخل ہو کر فائنل دیکھنے کا ہے۔ میں اس سفر کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔ نوشی ارجنٹینا فٹبال ٹیم اور اس کے کھلاڑی لیونل میسی کی بہت بڑی پرستار ہیں اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ اٹھاتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہیں، وہ 31 دسمبر تک قطر میں قیام کریں گی۔ نوشی نے کہا کہ یہ سفر وین لائف کا مکمل تجربہ ہوگا کیونکہ کھانا پکانے کے تمام ضروری سامان گاڑی میں موجود تھے۔ گاڑی کو ٹول پلازہ اور پٹرول پمپس کے قریب پارک کرنے اور رات کو اس کے اندر رہنے کا بھی منصوبہ ہے۔ نوشی نے بتایا کہ ان کے پاس عمان کا ڈرائیونگ لائسنس ہے، جسے پہلے ہی بین الاقوامی لائسنس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسی شخصیت ہوں جو بھارت ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے دیکھنے کا خواب دیکھ رہی ہوں۔ اس اختراعی سفر کے ذریعے میں بھارتی ساخت کی گاڑی میں وہاں پہنچ کر گالا کا حصہ بننے کی کوشش کر رہی ہوں۔ نوشی نے 12ویں جماعت تک کی تعلیم حاصل کی ہے

ناجی نوشی نے اس نے پہلے چار ٹراویل سیریز مکمل کی ہیں جن میں لداخ کا ایک آل انڈیا ٹرپ بھی شامل ہے اور اپنے سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ نوشی نے کہا کہ اس کا سب سے چھوٹا بچہ صرف دو سال کا ہے اور جب وہ سفر کرتی ہیں تو انکی ماں (بچے کی نانی) بچوں کی دیکھ ریکھ کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھ جیسی ایک گھریلو خاتون، ایک بیوی اور پانچ بچوں کی ماں اپنے خوابوں کو پورا کر سکتی ہے، تو کیرالہ میں کوئی بھی عام عورت اپنے خوابوں کو اعتماد کے ساتھ پورا کر سکتی ہے۔ نوشی نے یہ امید ظاہر کی کہ ان کا یہ سفر دیگر خواتین کے لیے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ایک تحریک بنے گا۔

Last Updated : Oct 20, 2022, 10:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details