اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blast in Kerala عیسائیوں کے مذہبی اجتماع میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی - Kochi kerala news

کیرالہ کے ایرناکولم میں صبح عیسائیوں کے ایک مذہبی اجتماع میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 52 ​​افراد زخمی ہو گئے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Kerala Blast Updates

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 1:03 PM IST

Updated : Oct 30, 2023, 9:06 AM IST

ایرناکولم:کیرالہ کے ایرناکولم کے کلاماسری میں واقع جمرا انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوئے سلسلے وار دھماکوں میں تین افراد ہلاک جب کہ 52 لوگ زخمی ہوگئے۔ دھماکوں کے وقت کنونشن سینٹر میں عیسائیوں کا ایک مذہبی اجتماع جاری تھا جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ دھماکے میں زخمی ہوئے لوگوں کا علاج جاری ہے۔ اسی دوران اطلاع ہے کہ زیر علاج بارہ سال کی ایک بچی نے دم توڑ دیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

وہیں کیرالہ کے کوچی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کی ہے۔ ملزم نے عیسائیوں کے اجتماع میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ان دھماکوں کے بعد پولیس نے کیرالہ کے 14 حساس اضلاع سمیت ریاست بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا، نیز کرناٹک اور اترپردیش میں بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

تازہ جانکاری کے مطابق اجتماع کے دوران متعدد دھماکے ہوئے۔ کیرالہ کے ڈی جی پی ڈاکٹر شیخ درویش صاحب کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دھماکے آئی ای ڈی ڈیوائس سے کیے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ وزیر صحت وینا جارج نے ہدایت دی ہے کہ مقامی اسپتالوں کے طبی ملازمین جو چھٹی پر ہیں، فوری طور پر ڈیوٹی پر واپس آجائیں۔ وزیر نے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کو دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ ہم واقعے کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ تمام اعلیٰ عہدیدار ایرناکولم میں ہیں۔ ڈی جی پی موقعے پر جا رہے ہیں۔ ہم اسے بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ میں نے ڈی جی پی سے بات کی ہے۔ میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کے بعد پھر بات کروں گا۔' وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے بات کی اور دھماکے کے بعد صورت حال کا جائزہ لیا۔ انسداد دہشت گردی فورس نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) اور انسداد دہشت گردی کی تحقیقاتی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیمیں کیرالہ بھیجی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: Malegaon 2008 Bomb Blast Case مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ: سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے احاطہ عدالت میں کار پارکنگ کی اجازت طلب کی

Twin Explosions at Firecracker Units تمل ناڈو میں پٹاخے کی دو فیکٹریوں میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

مزید پڑھیں: Firing in RS Pura Sector ارنیا سیکٹر میں پاکستانی رینجرس کی فائرنگ میں ایک اہلکار زخمی، دھماکہ کی آواز بھی سنائی دی

واضح رہے کہ ایرناکولم کے کلاماسری میں جمرہ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں عیسائیوں کے تین روزہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آج اجتماع کا آخری دن تھا۔ اتوار کی صبح کنونشن سینٹر میں مذہبی تقریبات کے دوران اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔ حادثے کے بعد یہاں افراتفری مچ گئی۔ لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ پولیس اور ایمبولینس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس موقعے پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ دھماکے میں 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو کلامسری میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 2300 لوگوں نے کانفرنس کے لیے رجسٹریشن کروایا تھا۔ پروگرام تین دن پہلے شروع ہوا تھا اور آج شام تک ختم ہونا تھا۔

Last Updated : Oct 30, 2023, 9:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details