کیرالہ کے الاپوزا ضلع میں 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دو سیاسی قتل نے ریاست کو ہلا کر رکھ دیا Two political assassinations shook the state ہے۔ واقعے کے بعد ضلع میں پیر تک حکم امتناعی نافذ کر دیا گیا ہے۔
بی جے پی رہنما رنجیت سری نواسن BJP leader Ranjit Srinivasan کا مبینہ طور پر ایس ڈی پی آئی کارکنوں نے اتوار کےروز ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا تھا۔
بی جے پی رہنما کے قتل سے قبل ایس ڈی پی آئی لیڈر کے ایس شان SDPI Leader KS Shan کو ہفتہ کی رات قتل کر دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کے ایس شان ہفتہ کی رات ا سکوٹر سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ کار میں بیٹھے چار افراد نے اسکوٹر کو ٹکر مار دی۔ جس کے بعد کچھ حملہ آور گاڑی سے باہر آئے اور شان پر تیز دھار سے حملہ کیا۔ اس واقعہ کے بعد اسے زخمی حالت میں ایرناکولم کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
وزیر اعلیٰ وجین نے ایک پیغام میں پولیس کو ہدایت دی ہے کہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں جو سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔