اردو

urdu

ETV Bharat / state

راحت اور بچاؤ کی کاروائیاں جاری: مرلی دھرن - Chief Secretary Dr. Vishwa Mehta

مرکزی وزیر مملک برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ کیرالہ کے کوزی کوڈ میں پیش آئے طیارہ حادثے کے شکار لوگوں کو بچانے کے لئے حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔

وی مرلی دھرن
وی مرلی دھرن

By

Published : Aug 8, 2020, 1:53 PM IST

مرلی دھرن نے کہا کہ کری پور ایک اونچائی پر واقع ہوائی اڈہ ہے اور اس حادثے سے متعلق حکام کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ یہ ایک اونچائی پر واقع ہوائی اڈہ ہے۔ مرکزی حکومت ، وزارت شہری ہوا بازی اور ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔

انھوں نے لکھا کہ حکام سے مزید معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے پہاڑی کی چوٹی پر ایئر پورٹ واقع ہونے کی وجہ سے اس کو خطرناک ہوائی اڈے کے طور پر نشان زد کیا ہے۔

یہ ہوائی اڈ ہ طیاروں کے آپریشن کے لئے ملک کے 11 جوکھم والے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔
کیرالہ کے ضلع کنور کے رہنے والے مرلی دھرن نے کہاکہ میں ائیر انڈیا کے خصوصی طیارے کے ذریعے کلی کٹ جارہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے:گریش چندر مرمو نے سی اے جی کے عہدے کا حلف لیا

کلی کٹ ہوئی اڈے کے جائے حادثے پر پہنچ کر اس حادثے میں زخمیوں ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کیرالہ کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر وشوا مہتا سے بات کی اور ان سے کہا کہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مرکزی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details