اردو

urdu

کیرالہ واپس آنے کے خواہشمند لوگوں کا رجسٹریشن شروع

By

Published : Apr 27, 2020, 11:06 AM IST

کیرالہ حکومت نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے، جس کے ذریعے غیر رہائشی کیرالہ کے باشندے وطن واپس آنا چاہتے ہیں توان کا اندراج کیا جاسکے گا۔

Registration for Keralites wishing to return begins
Registration for Keralites wishing to return begins

مرکزی حکومت کے ذریعہ اب بھارتی باشندوں کو اپنے وطن واپس لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں کیرالہ حکومت نے ایک ویب سائٹ شروع کی ہے۔ جس پر بیرون ملک سے واپس آنے کے خواہشمند کیرالہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا اندراج کیا جائے گا۔

رجسٹریشن کا عمل ڈایسوپورا کے سرکاری ادارہ نورکا روٹس کے زیر انتظام www.norkaroots.org پر کرنا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ڈھائی لاکھ غیر رہائشی کیریلیائی شہریوں میں سے 90 فیصد مشرق وسطی کے ممالک میں قیام پذیر ہے۔ ان میں سے تقریبا 35,00,000 افراد کا ہوائی خدمات کی بحالی کے بعد واپس آنے کا امکان ہے۔

کیراکہ کے سرکاری ادارہ نورکا - روٹس کے ایک بیان کے مطابق 'اس ویب سائٹ میں اندراج سے ریاستی حکومت کو واپس آنے والوں کے لیے سماجی دوری اور دیگر انتظامات کرنے میں مدد ملے گی'۔

بیرونی ممالک سے واپس پہنچنے والے تمام لوگوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ اگرچہ کووڈ۔19 کی علامات نہ ہونے والے افراد کو چند دن کے لیے گھر سے الگ تھلگ رہنے کی اجازت ہوگی اور دوسرے افراد کو موجودہ طبی رہنما خطوط کے تحت گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ریاستی حکومت کے مطابق 'مختلف ہاسٹل، ہوٹلز، ہالز، نجی اسپتالز میں رہائش کی سہولیات کے ساتھ ساتھ علاحدہ رکھا جائے گا، جنہیں بعد میں ان کے اپنے گھروں میں واپس بھیج دیا جائے گا'۔

جبکہ ان میں سے بہت سے لوگوں کی کورونا وائرس نگہداشت کے مراکز میں مفت جانچ ہوگی۔ اس کے علاوہ بہتر سہولیات اور راحت کے خواہشمند افراد کو معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details