کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی نے کیرالہ کے قبائلی طلباء کو آن لائن کلاسز میں شامل ہونے کے لیے 175 سمارٹ ٹیلی ویژن فراہم کیے جو ریاستی وزیراعلی پنرائی وجین نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے درمیان شروع کیے ہیں۔
راہل گاندھی نے قبائلی طلبا کو 175 سمارٹ ٹیلی ویژن فراہم کیے قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی ادارے بند کرنے کے بعد کیرالہ حکومت ریاست کے اسکولی طلباء کے لیے کیوی وکٹر چینل اور دوسرے آن لائن میکینزم کے ذریعہ 'فرسٹ بیل' یعنی ورچوئل کلاسز چلا رہی ہے۔
راہل گاندھی کی طرف سے 175 سمارٹ ٹیلی ویژن فراہم کرنا ان کے حلقہ انتخاب میں آن لائن کلاسوں کے لیے طلباء کو مناسب انفراسٹرکچر مہیا کرنے کے لیے دیئے گئے شراکت کے دوسرے مرحلے کا ایک حصہ ہے۔
اس سے قبل راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر قبائلی طلباء کو آن لائن لریننگ کی فراہمی کے لیے 50 ٹیلی ویژن ضلع انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے۔
ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر آئی سی بالا کرشنن ٹیلی کمیونیکیشن کی تقسیم سے متعلق طریقہ کار کا جائزہ لینے کلپیٹا میں رکن پارلیمان کے دفتر پہنچے۔ بالا کرشنن نے کہا کہ 'رکن پارلیمان کی حیثیت سے راہل گاندھی کو لاک ڈاؤن کے دوران بہت تعاون ملا ہے۔ جب یکم جون کو آن لائن مطالعہ شروع کیا گیا تھا تو وایناد کے کئی قبائلی طالب علم سیکھنے کی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب اس منصوبے میں شمولیت نہیں کر پا رہے تھے۔'
یہ بھی پڑھیں:
بالا کرشنن نے مزید کہا کہ ' اس کے بعد راہل گاندھی نے وزیر اعلی اور وایاند کے ضلع کلکٹر عدیلہ عبداللہ کو ایک خط لکھا تھا۔ ضلع کلکٹر نے قبائلی طلباء کو ضرورت کے مطابق اعداد و شمار فراہم کیے تھے۔ انہوں نے حلقہ میں ہر ایک میں 100 سے زیادہ ٹیلی ویژنز تقسیم کیے ہے۔'
اس سے قبل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کو خط لکھا تھا کہ وہ وایناد میں قبائلی طلباء کی ایک بڑی تعداد کی حالت زار کی طرف اپنی توجہ مبذول کر رہے ہیں جو الیکٹرانک آلات یا انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت کے "فرسٹ بیل" اقدام سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں ۔