اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ankita Bhandari Case انکیتا بھنڈاری کے لیے راہل گاندھی نے مظاہرہ کیا - انکیتا بھنڈاری کیس پر راہل گاندھی کا احتجاج

راہل گاندھی نے انکیتا بھنڈاری کے لیے انصاف کے لیے بھارت جوڑو یاترا کے دوران مظاہرہ کیا۔ Rahul Gandhi on Ankita Bhandari Case

انکیتا بھنڈاری کے لیے راہل گاندھی نے مظاہرہ کیا
انکیتا بھنڈاری کے لیے راہل گاندھی نے مظاہرہ کیا

By

Published : Sep 28, 2022, 8:49 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انکیتا بھنڈاری کے لیے انصاف کے لیے بھارت جوڑو یاترا کے دوران مظاہرہ کیا جب کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے اتر پردیش کے اوریا میں ایک دلت طالبہ کے قتل پر برہمی کا اظہار کیا۔ Bharat Jodo Yatra

کیرالہ میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کے ساتھ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر 'بی جے پی سے بیٹی انکیتا کو انصاف دو، ہندوستان کی خواتین کے ساتھ انصاف کرو' جیسے نعرے درج تھے۔

گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ "وزیر اعظم کا نعرہ - بیٹی بچاؤ بی جے پی کا کرم - ریپسٹ کو بچاؤ یہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی وراثت ہوگی - صرف تقریریں، جھوٹی اور کھوکھلی تقریریں۔ ان کی حکمرانی مجرموں کے لیے وقف ہے۔ اب ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Ankita Bhandari Murder Case جانئےانکیتا بھنڈاری قتل کیس میں اب تک کیا ہوا

وڈرا نے کہاکہ "اتر پردیش کے اوریا میں ایک دلت طالبہ کی پٹائی کے بعد موت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ 19 دن تک طالبہ زندگی اور موت کی جنگ لڑتی رہی لیکن پولیس مجرم کو نہ پکڑ سکی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details