’پولیس عوام کی دوست‘ اقدام کے حصہ کے طور پر تھریسور کے ڈی آئی جی، ایس سریندرا نے گھروں میں کورنٹائن رہنے والے افراد سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
ویڈیو کال سے کورنٹائن افراد کی خیریت دریافت - کورنٹائن افراد
کیرالا کی پولیس نے ’پولیس عوام کے ساتھ‘ نعرہ کے تحت گھروں میں کورنٹائن افراد کو ویڈیو کال کرکے خیریت دریافت کی۔
کورنٹائن افراد کو ویڈیو کال، کیرالا پولیس نے خیریت دریافت کی
ویڈیو کال کے دوران جی آئی جی نے کورونا وائرس جیسی خطرناک بیماری سے سماج کو محفوظ رکھنے میں ان کے تعاون کی سراہنا کی جبکہ ریاست میں 286 کیسس مثبت پائے گئے۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ کورنٹائن ہوئےافراد گھر کے دیگر افراد سے بھی دوری اختیار کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ وہ ذہنی تناؤ کے شکار ہوں، اسی لئے پولیس ان کے ساتھ بات کرکے انہیں ذہنی تناؤ سے دور کرنا چاہتی ہے۔