یہاں جاری ایک ریلیزمیں محترمہ شیلجہ نے بتایا کہ جمعہ کی شام طیارہ حادثے کی اطلاع کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد حادثے کے مقام پر پہنچی اور وہ بچاؤ اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئی۔
ایسی صورت میں کووڈ پروٹوکول پر عمل نہیں کیا جاسکا تھا۔محکمہ صحت وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سے یہاں آئے مسافروں کی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کر رہا ہے۔ ایک مسافر کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد، دیگر ہلاک شدگان کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات کری پور میں کالی کٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا ایکسپریس طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 18 افراد میں سے ایک مسافر کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آئی تھی۔ کیرالہ کے اعلی تعلیم کے وزیر کے ٹی جلیل نے بتایا کہ مسافر کی شناخت سدھیر ویریات کے طور پر کی گئی ہے جو طیارے میں سوار تھا اور اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔