پلاکڈ:کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ریاست کی یونیورسٹیوں کے نو وائس چانسلروں کے استعفیٰ کی ہدایت دینے پر گورنر عارف محمد خان کی تنقید کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ پنارائی نے کہا کہ عارف خان کا یہ قدم یونیورسٹیوں کو غیر مستحکم کر دے گا اور ریاست میں تعلیمی نظام تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر اس معاملے میں غیر ضروری طور پرشامل ہورہے ہیں، یہ ان کی تشویش کا موضوع نہیں ہے۔ Pinarayi Vijayan Slams Arif Mohammad Khan
وزیر اعلیٰ نے یہاں گیسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عارف محمد خان یہ کام بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کہنے پر کر رہے ہیں۔ وہ گورنر کے خط پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں ریاست کی نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو 24 اکتوبر 1130 بجے تک مستعفی ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔