ہر خطہ و علاقہ کے لوگوں کا رہن سہن، زبان، تہذیب، اقدار، سماجی روایات، مذہبی نظریات و عقائد الگ ہیں۔ سب کی آستھا کا مرکز بھی الگ ہے اس لئے الگ۔ الگ مقامات پر الگ۔ الگ تہواردھوم دھام سے منائے جاتے ہیں۔اس موقع پر انسان آپسی اختلافات مٹا کر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹتا ہے۔ تہواروں کی شروعات جس نے جب بھی کی ہو ان میں انسانی، سماجی و معاشی پہلو شامل ہیں۔ تہوارو ں سے آپسی محبت، میل ملاپ، رواداری اور تعلقات میں اضافہ تو ہوتا ہی ہے ساتھ ہی سماجی بندھن بھی مضبوط ہوتے ہیں۔
فصل کٹنے کے بعد یا موسم تبدیل ہونے کے وقت اونم منایا جاتا ہے۔ یہ کیرالہ کا سب سے مشہور تہوار ہے۔ اب تو ملک کی کئی ریاستوں میں اونم منایا جانے لگا ہے۔ تہواروں کے بہانے ایسی چیزیں گھروں میں آتی ہیں، جن کی بعد میں ضرورت ہوتی ہے ۔مثال کے طور پر نئے برتن، کپڑے، سوکھے میوے، پھل، تل سے بنے سامان اور مٹھائیاں وغیرہ۔