ترواننت پورم:کیرالہ حکومت نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کی ٹیمیں آج کیرالہ پہنچیں گی تاکہ نپاہ کی جانچ اور چمگادڑوں کا سروے کرنے کے لیے کوزی کوڈ میڈیکل کالج میں ایک موبائل لیب قائم کیا جا سکے۔ کوزی کوڈ ضلع میں چار افراد میں نپاہ انفیکشن کی تصدیق کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے۔
اسمبلی میں نپاہ انفیکشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ کیرالہ میں پایا جانے والا وائرس بنگلہ دیش کا ویرئنٹ ہے جو انسان سے انسان میں پھیلتا ہے اور اس میں اموات کی شرح زیادہ ہے، حالانکہ یہ کم متعدی ہے۔ جارج نے مزید کہا کہ پونے کی این آئی وی، ٹیموں کے علاوہ، وبائی امراض کے ماہرین کا ایک گروپ آج چنئی سے کیرالہ پہنچ کر سروے کرے گا۔نپاہ وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں سوال جواب کے دوران سی پی آئی کے ایم ایل اے پی بالاچندرن کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔اس وائرس سے کوزی کوڈ میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر متاثر ہوئے ہیں۔