اردو

urdu

ETV Bharat / state

Film Kerala Story Controversy متنازع فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' کے حقائق کو ثابت کرنے والوں کو ایک کروڑ دینے کا اعلان

متنازع فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' کو لے کر تنازع بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اسی دوران کیرالہ میں مسلم یوتھ لیگ نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی فلم کے حقائق کو ثابت کردے تو وہ اسے ایک کروڑ کا انعام دیں گے۔

متنازع 'دی کیرالہ اسٹوری' کے حقائق کو ثابت کرنے والوں کو ایک کروڑ دینے کا اعلان
متنازع 'دی کیرالہ اسٹوری' کے حقائق کو ثابت کرنے والوں کو ایک کروڑ دینے کا اعلان

By

Published : May 1, 2023, 10:53 PM IST

ملاپورم:فلم 'دی کیرالہ سٹوری' پر تنقید کرتے ہوئے مسلم یوتھ لیگ کے رہنما پی کے فیروز نے فلم کے دعوؤں کو سچ ثابت کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لو جہاد کے ذریعہ مذہب تبدیل کرکے شام لانے کا الزام سنگھ پریوار کی فیکٹری کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ سنگھ پریوار کی فیکٹری صرف سیاسی مقاصد کے لیے ہے۔

پی کے فیروز نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے کڑی تنقید کی ہے۔ دوسری جانب فیروز کا کہنا ہے کہ جن کے پاس فلم میں زیر بحث باتوں کو سچ ثابت کرنے والی معلومات ہیں، وہ یوتھ لیگ کے ضلع مراکز پر ثبوت لے کر آئیں اور ایک کروڑ روپے کا انعام جیتیں۔

پی کے فیروز کی ایف بی پوسٹ: صرف سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹ بولنے والی سنگھ پریوار کی فیکٹری کا سب سے بڑا جھوٹا الزام ہے کہ یہ لوگ لو جہاد کے ذریعے مذہب تبدیل کرنے کے بعد شام پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی سرپرستی میں بننے والی اس فلم کا دعویٰ ہے کہ کیرالہ میں اس طرح سے 32,000 لوگوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ پھر ہر پنچایت میں کم از کم 30 افراد ہونے چاہئیں۔ لیکن جب ہم نے کسی کا پتہ پوچھا تو وہ سر جھکا کر ایسے بیٹھ گئے جیسے کچھ سنائی نہیں دے رہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Arshad Madani on The Kerala Story فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' مسلمانوں کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش، مولانا سید ارشد مدنی

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے مسلم یوتھ لیگ ثبوت لانے والوں کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر رہی ہے۔ لہٰذا جس کے پاس بھی ثبوت ہو وہ مسلم یوتھ لیگ کے ضلع مراکز میں آ کر ثبوت جمع کرا سکتا ہے اور آسانی سے ایک کروڑ حاصل کر سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details