اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mother Killed Her Son: عاشق کے ساتھ رہنے کے لیے ماں نے تین سالہ بیٹے کا قتل کیا - mother killed three yeaes old son

کیرالا کے ضلع یلاپولو کے گاؤں پلاکٹ میں ایک خاتون نے اپنے تین سالہ بچے کو عاشق کے ساتھ رہنے میں رکاوٹ بننے پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ Mother killed 3 Years Old Son to Live With Boyfriend

عاشق کے ساتھ رہنے کیلئے ماں نے تین سالہ بیٹے کا قتل کیا
عاشق کے ساتھ رہنے کیلئے ماں نے تین سالہ بیٹے کا قتل کیا

By

Published : Apr 13, 2022, 9:53 PM IST

کیرالا کے ضلع یلاپولو کے گاوں پلاکٹ میں ایک خاتون نے اپنے تین سالہ بچے کو عاشق کے ساتھ رہنے میں رکاوٹ بننے پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ تین سالہ محمد شان شمشیر اور آسیہ کا فرزند تھا۔ ایک سال قبل شمشیر اور آسیہ کے درمیان علیٰحدگی ہوگئی تھی۔آسیہ نے علیٰحدگی کے بعد ایک اور شخص کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔ لیکن آسیہ نے اس شخص کو بچے کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔ Mother killed 3 Years Old Son to Live With Boyfriend

بوائے فرینڈ کو بچے کے بارے علم ہونے پر آسیہ کو لگا کہ وہ شخص اس سے دور ہونے لگا ہے تب آسیہ نے بچے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ بچہ کل صبح 10 بجے آسیہ کے گھر میں مردہ پایا گیا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو شک ہوا کہ تین سالہ بچے کی موت نہیں ہوئی بلکہ قتل کیا گیا ہے۔ آسیہ نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا کہ بچہ صبح نہیں اٹھا تھا اور بے ہوش پڑا تھا۔ لیکن بعد میں آسیہ نے بیان بدلتے ہوئے کہا کہ بچہ کھجور نگلنے کے بعد بیہوش ہو گیا۔ اس سے پولیس کو شک ہوا اور آسیہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تب آسیہ نے جرم کا اعتراف کیا کہ اس نے بچے کا گلا گھونٹ دیا تھا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details