اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ: کورونا کے فعال معاملات 4.17 لاکھ سے زیادہ

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران درج فعال معاملات کی مجموعی تعداد پورے ملک میں دوسرے مقام پر واقع کرناٹک کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں تیسرے مقام پر واقع کرناٹک میں 5.36 لاکھ سے زیادہ سرگرم معاملات ہیں۔

کیرالہ میں کورونا کے فعال معاملات 4.17 لاکھ سے زیادہ
کیرالہ میں کورونا کے فعال معاملات 4.17 لاکھ سے زیادہ

By

Published : May 8, 2021, 10:37 PM IST

کیرالہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے فعال معاملات کی تعداد ہفتہ کو مزید 14455 بڑھ کر 4.17 لاکھ سے متجاوز کرگئی۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران درج فعال معاملات کی مجموعی تعداد پورے ملک میں دوسرے مقام پر واقع کرناٹک کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں تیسرے مقام پر واقع کرناٹک میں 5.36 لاکھ سے زیادہ سرگرم معاملات ہیں۔

سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں اس دوران انفیکشن کے 41971 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 1866828 پہنچ گئی اور 27456 افراد کے صحت یاب ہونے اس اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1443633 ہوگئی۔ اسی مدت میں مزید 64 اموات سے ہلاک ہونے والی تعدادبڑھ کر5746 ہوگئی ہے۔

ریاست میں اس عرصے کے دوران فعال معاملات کی تعداد مزید 14455 بڑھ کر 417101 پہنچ گئی۔ تمام فعال کیسز مختلف اسپتالوں اور کووڈ-19 مراکز پر زیرعلاج ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملات میں کیرالہ مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details