اردو

urdu

Naqvi on Rahul Gandhi مودی جی لیڈر بائی چوائس جب کہ راہل گاندھی لیڈر بائی چانس ہیں: نقوی

By

Published : Jun 12, 2023, 10:45 PM IST

نقوی نے کہا کہ مودی طاقت وَر شخص ہی نہیں بلکہ سنیاسی شخصیت بھی ہیں، شخص سے شخصیت بننے کا سفر اُن کی تپسّیا کی طاقت، اَنتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اُن کی کامیابی کی چھت اُن کے قدموں کے چھالوں کا نتیجہ ہے۔

مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی

وائناڈ : بھاجپا کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی کابینی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ مودی جی لیڈر بائی چوائس ہیں جب کہ راہل گاندھی لیڈر بائی چانس ہیں۔ آج وائناڈ میں کلپیٹاپریس کلب میں اخبار نویسوں سے بات چیت میں مسٹر نقوی نے کہا کہ مودی جی عوامی طریقے سے منتخب لیڈرہیں جبکہ راہل گاندھی خاندان کے جھولے میں پلے ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستانی سیاست کے ” طہارت کے سنت “ ثابت ہوئے ہیں، جِنھوں نے ” اَنتھک محنت کی اِنتہا “ اور ” اِصلاحات کی قرارداد “ سے سیاست کو تنگ نظری، جاگیردارانہ خودغرضی اور فرقہ وارانہ سیاست کے عزم سے باہر نکالا ہے۔

نقوی نے کہا کہ مودی طاقت وَر شخص ہی نہیں بلکہ سنیاسی شخصیت بھی ہیں، شخص سے شخصیت بننے کا سفر اُن کی تپسّیا کی طاقت، اَنتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اُن کی کامیابی کی چھت اُن کے قدموں کے چھالوں کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ہندوستان ” جمہوری ثقافت سے جاگیردارانہ غرور “ کو پچھاڑ ” ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ کے کامیاب سفر کو با معنی بنا رہا ہے۔ اِسی ” ترقی کی فولادی لکیر “ سے ” وراثت کے اَولادی فقیر “ بے چین ہیں۔ ملک میں عوام کے ذریعہ باربار معزول خاندان غیر ملک میں اپنی شکست کو عوام پر حملہ بتا کر جمہوریت کے خلاف غلط پروپیگنڈا کی مجرمانہ سازش میں لگا ہے۔ یہ لوگ ابھی بھی ” اِندرا اِز اِنڈیا،خاندانی جمہوریت کے سرور سے باہر“ نہیں نکل پائے ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ مودی جی نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سے حکمرانی اور گُڈ گورننس سے شخصیت کیسے بنتی ہے، تبدیلی بائی چانسنہیں بلکہ عزم، اَنتھک محنت اور جد وَ جہدسے ہوتی ہے۔

نقوی نے کہا کہ مودی حکومت کے پچھلے نَو (9) برس بہترین حکمرانی، مشترکہ با اِختیاری، قومی عزّتِ نفس۔حفاظت کے مضبوط عزم کے کامیابی کے سال رہے ہےں۔ وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا کے تحت اَسّی (80) کروڑ لوگوں کو مفت اَناج ، پی۔ایم۔ آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ غریبوں کو پکے مکان،بارہ کروڑ بیت الخلاءکی تعمیر، غریب طبقے کی دس کروڑ خواتین کو مفت گیس کنکشن ، چالیس کروڑ لوگوں کو مُدرا یوجنا کے تحت روزگار۔ ذاتی ملازمت کے لئے آسان قرض، چھیالیس کروڑ لوگوں کے جن۔دھن بینک کھاتے کھول کر اُنھیں معاش کی اَصل دھارا میں شامل کرنا، بارہ کروڑ گھروں میں نل سے جل، آیوشمان یوجنا کے تحت 37 کروڑ لوگوں کو مفت میڈیکل سہولیات کی فراہمی۔

اپنے تین دنوں کے کیرل دورے پر آئے نقوی نے آج وائناڈ میں مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ وہ وائے تھیری کرین تھنڈن اِسمرتی منڈپ میں پُشپ اَرچنا میں شامل ہوئے۔ نقوی نے ایمیلی ، کل پیٹا (وائناڈ) میں کُنّور آیورویدک ملٹی اِسپیشیلیٹی ہاسپیٹل اینڈ یوگا ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹر وِنود اور پورنایو آروگیہ نکے تھانام کے چیف فزیشین ڈاکٹر کے۔ پدمانابھن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے مودی سرکار کی حصولیابیوں کی معلومات دی۔ انھوں نے کل پیٹا میں پی۔ایم۔کے۔وی۔وائی۔ کوشل وِکاس کیندر کا دورہ کر کے طلباء سے گفتگو کی۔ نقوی نے بتھیری میں نیو اِنٹر نیشنل آئی۔ٹی۔ کمپنی کا دورہ کیا، پُلپَلّی میں کسانوں اور چیتھالائیم میں آدیواسیوں سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details