اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملا پورم: کتے کو سڑک پر گھسیٹنے والا اسکوٹر سوار گرفتار - اردو خبر

ملا پورم کی اڈاکارا پولیس نے اسکوٹر کے پیچھے رسی سے پالتو کتے کی گردن باندھ کر سڑک پر گھسیٹنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس واقعہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا۔

ملاپورم: کتے کو سڑک پر گھسیٹنے والا اسکوٹر سوار گرفتار
ملاپورم: کتے کو سڑک پر گھسیٹنے والا اسکوٹر سوار گرفتار

By

Published : Apr 18, 2021, 7:56 PM IST

ملاپورم پولیس نے 40 برس کے زیویئر اپنے پالتو کتے کو رسی کے ذریعہ اسکوٹر سے باندھ کر تقریباً تین کیلومیٹر دور تک سڑک پر گھسیٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ملاپورم: کتے کو سڑک پر گھسیٹنے والا اسکوٹر سوار گرفتار

مقامی لوگوں نے بتایا کہ کتے کے زمین پر گرنے کے باوجود اسے زبردستی اسکوٹر کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا جارہا تھا جبکہ اسکوٹر پر 2 لوگ سوار تھے۔ ایک مقامی شخص عمر نے اسکوٹر کو زبردستی رکواکر کتے کے گلے سے رسی کو کھول دیا۔

عمر کی جانب سے اس واقعہ کے ویڈیو کو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے بعد یہ وائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس نے کتے کے مالک کو فون کیا لیکن ملزم گھر سے فرار ہوگیا تھا تاہم بعد میں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کتے کو پیر میں کچھ چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ انیمل ویلفیر ایکٹ 1960 کی فعہ 34 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details