اردو

urdu

By

Published : Jul 18, 2023, 12:53 PM IST

ETV Bharat / state

Oommen Chandy Passes Away کھڑگے اور راہل نے اومن چانڈی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

کیرالہ کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ اومن چانڈی کے انتقال پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے غم کا اظہار کیا۔ Political Leaders express grief over Chandy's death

کھڑگے اور راہل نے اومن چانڈی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا
کھڑگے اور راہل نے اومن چانڈی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

نئی دہلی:کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ملکارجن کھڑگے نے ٹویٹ کیا، ’’عوامی لیڈر کے طور پر ہمیشہ لوگوں کی خدمت کے لئے تیار قدآور لیڈر اور کیرالہ کے سابق وزیراعلیٰ اور ایک کٹر کانگریسی اومن چانڈی کو میری عاجزانہ خراج عقیدت۔ ان کی دور اندیش قیادت کی شخصیت اور غیر متزلزل عزم نے کیرالہ کی ترقی اور ملک کے سیاسی منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ انہیں عوام اور عوامی خدمت کے لیے ان کی غیر معمولی لگن کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے دلی تعزیت۔

وہیں راہل گاندھی نے کہا، ’’اومن چانڈی جی ایک مثالی اور زمینی سطح کے کانگریس لیڈر تھے۔ کیرالہ کے لوگوں کے لیے ان کی زندگی بھر کی خدمات کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم انہیں بھلا نہیں سکیں گے۔ ان کے تمام چاہنے والوں سے میری تعزیت۔ پرینکا گاندھی نے بھی اومن چانڈی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں پارٹی کا ایک ستون قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'اومن چانڈی جی کے اہل خانہ سے گہری تعزیت۔ وہ کانگریس پارٹی کے ایک ستون تھے۔ وہ ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ غور طلب ہے کہ اومن چانڈی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 79 سال تھی۔ وہ دو بار کیرالہ کے وزیر اعلیٰ رہے۔ کچھ دنوں سے بیمار چانڈی بنگلورو کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details