اطلاعات کے مطابق کل 9.57 لاکھ رائے دہندگان ترواننت پورم، اروڑ، کونی، ایرناکولم اور منجیشورم میں ہونے والی ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
کیرالہ: شدید بارش کی وجہ سے پولنگ میں کمی - ہائی الرٹ کا اعلان
ریاست کیرالہ میں شدید بارش کی وجہ سے رائے دہندگان پانچ اسمبلی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر قطار میں کھڑے رہے جہاں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
کیرالہ میں شدید بارش کی وجہ سے پولنگ میں کمی
بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آئندہ دو دن تک کیرالہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔ 21 اضلاع میں سے سات اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔