راجیہ سبھا کے رکن ایم پی ویریندر کمار نے ترواننت پورم کے ایک ہسپتال میں آخری سانس لی جبکہ حرکت قلب بند ہونے کے سبب ان کی موت واقع ہوئی۔
کووڈ۔19 مسئلہ پر کیرالا کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین کی جانب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقدہ اجلاس میں ویریندر کمار کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔
ایم پی ویریندر کمار ریاستی لوک تانترک جنتادل کے صدر اور کثیرالاشاعت ملیالم روزنامہ 'ماتربھومی' کے منیجنگ ڈائرکٹر تھے۔ وہ ایک اچھے ادیب بھی تھے۔
انہوں نے 1987-1991ء تک کیرالہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس دوران انہیں وزیر جنگلات مقرر کیا گیا لیکن صرف پانچ دنوں میں ہی انہوں نے عہدہ سے استعفیٰ دی دیا تھا۔
بعدازاں انہوں نے 1996 رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی اور 1997 سے 1998 کے دوران مرکزی وزیر کے طور پر کام کیا۔ 2004 کے پارلیمانی انتخابات میں بھی ویریندرا کمار نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2014 میں ہوئے انتخابات میں انہیں شکست ہوئی تھی۔ 2016 میں ویریندرا کمار کو راجیہ سبھا بھیجا گیا۔