اردو

urdu

ETV Bharat / state

عائشہ نے نیٹ امتحان میں کیرالہ میں اول مقام حاصل کیا - کوزیکوڈ کی عائشہ نے نیٹ 2020 میں

کیرالا کے کوزی کوڈ سے تعلق رکھنے والی عائشہ نے نیٹ امتحان میں کیرالہ میں پہلا جبکہ پورے بھارت میں 12 واں مقام حاصل کرکے اپنی ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر مبارک باد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ اوڑیشہ کے شعیب آفتاب نے نیٹ میں صد فیصد نمبر لاکر پورے ملک میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

کوزیکوڈ کی عائشہ نے نیٹ 2020 میں 12 واں مقام حاصل کیا
کوزیکوڈ کی عائشہ نے نیٹ 2020 میں 12 واں مقام حاصل کیا

By

Published : Oct 19, 2020, 12:52 PM IST

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے نیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔اس امتحان میں کوزی کوڈ سے تعلق رکھنے والی عائشہ نے کیرالا میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

عائشہ نے ترواننور ہائی اسکول سے اپنی دسویں جماعت کی تعلیم مکمل کی ہے اور کوئیلینڈی ہائر سکینڈری سے بارہویں جماعت کی تعلیم مکمل کی ہے۔

عائشہ نے جہاں پورے کیرالا میں پہلا مقام حاصل کرکے کیرالا کا نام روشن کیا ہے وہیں انہوں نے پورے بھارت میں بارہویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

کوزیکوڈ کی عائشہ نے نیٹ 2020 میں 12 واں مقام حاصل کیا

عائشہ کے علاوہ کیرالا کے تین دیگر طلبہ نے نیٹ امتحانات کے ٹاپ 50 میں اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو ٹیسٹنگ ایجنسی نے نیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔جس میں اوڈیشہ کے شعیب آفتاب نے نیٹ (این ای ای ٹی) کے امتحان میں 720 نمبرات میں سے 720 نمبرات لاکر کامیابی کی جو ایک نئی عبارت لکھ دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details