بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کیرالا یونٹ کے صدر کے سریندرن نے ریاست کی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایمٗ) کی قیادت والی لیف ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) حکومت پر ریاست میں کورونا وبا سے ہلاک ہونے والوں کے حقیقی اعداد و شمار چھپا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
سریندرن نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں ’سستی شہرت‘ پانے کےلیےوزیراعلیٰ پی وجین کی خواہش کے مطابق ہیلتھ افسر اس وبا سے مرنے والوں کی حقیقی تعداد کو دبا رہے ہیں لیکن بی جے پی ریاست میں کورونا سے ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد معلوم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا دورہ کرنے والی مرکزی ٹیم کو بھی اس حقیقت کی تفتیش کرنی چاہیے تاکہ کووڈ-19 اموات کی حقیقی تعداد اجاگر ہو سکے‘۔