اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ: بے گھر افراد کو واٹس ایپ کے ذریعے کھانے کی فراہمی

لاک ڈاؤن میں بے گھر افراد تک کھانا پہنچانے کے لیے کیرالہ میں وٹس ایپ گروپز کا استعمال کر کے کچھ افراد غریبوں تک کھانا پہنچا رہے ہیں۔

food for homeless
food for homeless

By

Published : Mar 28, 2020, 2:19 PM IST

ایرینجالا بکونڈا نامی علاقے میں کچھ لوگ مل کر واٹس گروپ کے استعمال سے شہر میں بے گھر افراد کو کھانا مہیا کرا رہے ہیں۔

واٹس ایپ پر 'فرینڈس فار ایور' کے نام سے ایک گروپ بنایا گیا ہے، اس گروپ میں شامل سبھی افراد نے مل کر اورونا مارٹ اور ایرینجالا کونڈا میں فرج لگائے گئے ہیں، جہاں پر پیک کھانا بے گھر افراد کو دیا جا رہا ہے۔

لاک ڈاون کے باوجود بے گھر افراد کو ان پوائنٹس سے کھانا دیا جا رہا ہے، اس بیچ 'سوشل ڈسٹینسنگ' یعنی ایک دوسرے سے ایک میٹر کے فاصلے کا بھی دھیان رکھا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ہاتھ دھونے کے لیے مخصوص جگہ بھی بنائی گئی ہے، جہاں پانی کے ساتھ صابن بھی موجود ہے، جہاں لوگ کھانا لینے سے پہلے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بے گھر افراد کو سینی ٹائزرس بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، چین سمیت پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے 6 لاکھ سے مزید کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس وائرس کی وجہ سے جان گنوائی ہے، وہیں بھارت میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details