اردو

urdu

کیرالہ میں ہزاروں لوگ راحت کیمپز میں منتقل

By

Published : Aug 9, 2019, 1:18 PM IST

کیرالہ میں مسلسل بارش کے سبب جمعے تک 5090 کنبوں کے تقریباً 18308 لوگوں کو ریاست کے 266 ریلیف کیمپز میں منتقل کیا گیا ہے۔

کیرالہ میں ہزاروں لوگ راحت کیمپز میں منتقل

اطلاع کے مطابق ضلع وائناڈ میں 2812 خاندانوں کے قریب 9951 لوگوں کو 105 ریلیف کیمپز میں پہنچایا گیا ہے، ضلع وائناڈ میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی وجہ سے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

ضلع ملاپورم میں 993 خاندانوں کے 4106 لوگوں کو 26 ریلیف کیمپز میں منتقل کردیا گیا جبکہ ارناكلم میں 41 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور ان میں 237 خاندانوں کے 812 لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔

ریاست کے كوزی کوڈ میں تقریباً 1017 لوگوں کو 349 ریلیف کیمپز میں پناہ دی گئی ہے۔ اڈوكی میں 799 لوگوں کو 232 ریلیف کیمپز اور کانپور ضلع میں 807 لوگوں کو 200 ریلیف کیمپز میں پناہ دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details