اردو

urdu

کیرالہ لینڈ سلائیڈ: ملبے سے 18 لاشیں برآمد

By

Published : Aug 8, 2020, 10:57 PM IST

کیرالہ میں ضلع اڈوکی کے مونار میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کے بعد ملبے تلے دبے 18 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

Kerala Landslide: 18 bodies recovered from rubble
کیرالہ لینڈ سلائیڈ: ملبے سے 18 لاشیں برآمد

راحت رسانی آپریشن کے تحت 12 افراد کو موقع سے بچایا گیا ہے اور 48 دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ اگست کے شروع میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے کیرالہ اور خاص طور پر ضلع اڈوکی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
مٹی کے تودے گرنے سے چار گلیوں کے 30 گھروں میں رہنے والے کل 79 افراد میں سے 66 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ یہ علاقہ لینڈ سلائیڈ زون کے طور پر درج نہیں تھا۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیم لاپتہ افراد کی تلاش کررہی ہے، لیکن شدید بارش نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
بچائے جانے والوں میں سے 11 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 10 افراد کی حالت مستحکم ہے، جبکہ کالینچیری میڈیکل کالج میں داخل ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اڈوکی شہر، پیرومیڈو اور مونار میں جمعہ کے روز موسلا دھار بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے یہ لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details