اردو

urdu

By

Published : Aug 16, 2020, 3:30 PM IST

ETV Bharat / state

کیرالا: اڈوکی میں تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی

اڈوکی میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے جبکہ ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

کیرلا
کیرلا

کیرلا کے ضلع اڈوکی میں مزید دو لاشوں کی بازیابی کے ساتھ راجمالہ کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

اڈوکی کے ضلع کلیکٹر نے بتایا 'آج دو مزید لاشیں ملی ہیں جن سے راجمالہ لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔ 12 لاپتہ افراد کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا'۔

ضلعی انفارمیشن آفس نے بتایا 'کوٹایم سے این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں، اڈوکی فائر اور ریسکیو ٹیم کی ایک پوری یونٹ، ترواننتر پورم سے ایک ٹیم اور ایک ٹیم جس نے خصوصی تربیت حاصل کی ہے وہ اڈوکی کے راجمالہ میں امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کر رہی ہیں'۔

جمعہ کے روز کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے مقتول کے لواحقین کو 5 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
آگرہ: اٹل بہاری واجپئی کا گاؤں بٹیشور ترقی کے انتظار میں

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی اموات پر طعزیت کا اظہار کیا تھا اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) کی طرف سے ہر ایک کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

کیرالہ کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کو جنم دیا جس نے پچھلے کچھ دنوں سے اس خطے میں تباہی مچا دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details