کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کورونا وائرس سے متاثر - کورونا کا قہر
کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کورونا وائرس’کووڈ-19‘سے متاثر ہوگئے ہیں۔ گورنر ہاؤس کے رابطہ عامہ افسر نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے۔
کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کورونا وائرس سے متاثر
گورنر ہاؤس کے رابطہ عامہ افسر نے مسٹر عارف محمد خان کے حوالے سے لکھا کہ ’’میں کورونا پازیٹیو ہوگیا ہوں لیکن تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتہ نئی دہلی میں میرے رابطہ میں آنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی کورونا جانچ کرا لیں یا حفاظت کی غرض سے احتیاطی قدم اٹھائیں۔