کیرالہ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے پیش نظر بائیں بازو کی حکومت نے صحت سے متعلقہ قواعد پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ مختلف متحرک پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلسل دو دن میں کووڈ 19 کے 7000 سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پیر کو انفیکشن کے 4538 کیس سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 178922 ہوگئی ہے اور 57879 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے میڈیا کو بتایا کہ کووڈ 19 کے کیسز ریاست میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ ہفتے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے۔ صورتحال سنگین ہے کیونکہ ہر 20 دن میں معاملے دوگنا ہو رہے ہیں۔