ریاست کیرلا کے ضلع پلککڑ میں ایک حاملہ ہتھنی کی ہلاکت کے معاملہ میں گرفتار ملزم نے قبول کر لیا ہے کہ اس نے جنگلی سوروں کے شکار کے لئے دھماکہ خیز مواد سے بھرا پھل رکھا تھا، ملزم کے بیان کے مطابق ہتھنی کی موت دھماکہ خیز مواد کو کھانے سے ہوئی ہے۔
ہتھنی کی موت کے معاملہ میں پولیس نے چلککل اوتھوکومپورم اسٹیٹ کی کوٹوپڑم میں ربر ٹیپنگ کا کام کرنے والے 'ولسن' نامی شخص کو حراست میں لیا ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم ولسن نے بتایا کہ ہتھنی کی موت اس وقت ہوئی جب اس نے دھماکہ خیز مواد کو کھانے کی کوشش کی۔