الاپوژا: کیرل کے ضلع الاپوژا میں ایوین انفلوئنجا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کے روز ایک سات رکنی ٹیم کو کیرل روانہ کیا ہے۔ یہ ٹیم جانچ کی رپورٹ مرکزی وزارت صحت کو سونپے گا اور ساتھ ہی اس فلو کی روک تھام کو بھی یقینی بنائے گا۔ Bird Flu Scare in Kerala:
حال ہی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکورٹی اینیمل ڈیزیز، بھوپال میں پرندوں کے نمونوں کی جانچ میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ 28 اکتوبر بروز ہفتہ سے بیماری کے مرکز کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں واقع تمام گھروں کے تقریبا 20000 پرندے مارے جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے اس مہم کے تحت بڑی تعداد میں بطخوں کو ہلاک کیا جائے گا۔ پرندوں کو مارنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی محکمہ صحت اور جانوروں کے بہبود کی طرف سے ہریپد میونسپلٹی، پلی پاڑ پنچایت اور آس پاس کے علاقوں میں ایک ہفتہ تک نگرانی کی جائے گی۔ بیماری کے پھیلاؤ کے مقام سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں پرندوں کی نقل و حمل پر پہلے سے ہی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ Bird Flu Scare in Kerala:
مزید پڑھیں:
گزشتہ 5 دنوں میں تقریباً 1,300 بطخوں کی موت کے بعد کیرالہ کے الاپوزا ضلع میں تقریباً 20,500 پولٹری پرندوں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر وی آر کرشنا تیجا نے بتایا کہ علاقے میں موجود بطخوں میں فلو کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، ہریپد میونسپلٹی کے وارڈ 9 میں واقع دیگر پولٹری فارموں میں تقریباً 1500 پرندوں کی موت ہوگئی تھی۔