کیرالا کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا ہے کہ بدھ کے روز کیرالا میں 623 نئے کووڈ۔ 19 معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 9،553 ہوگئی۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ نئے معاملات میں سے ، 432 کیسز مقامی رابطوں میں آنے سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'نئے معاملات میں سے ترواننت پورم ضلع سے 157، ضلع کاسرگوڈ میں 74، ضلع ارنکولم سے 72، پٹھانامتھیٹا اور کوزیک کوڈ اضلاع میں 64، اڈوکی ضلع سے 35، ضلع کنٹور سے 25، کوٹائیم ضلع سے 25، ضلع الاپوزہ میں 20، پلاکڈ ضلع سے 19، ضلع ملاپورم سے 18، ضلع کولم سے 11، تھرسور ضلع میں پانچ اور وائناڈ ضلع سے چار کیس درج کئے گئے ہیں۔