اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ کے وزیراعلیٰ  کی بیٹی محمد ریاض سے شادی کریں گی - 15 جون کو  شادی کرنے والا

ریاست کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کی بیٹی وینا، اس ماہ کے آخر میں ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کے قومی صدر پی اے محمد ریاض کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

کیرالہ کے وزیراعلیٰ  کی بیٹی محمد ریاض سے شادی کریں گی
کیرالہ کے وزیراعلیٰ  کی بیٹی محمد ریاض سے شادی کریں گی

By

Published : Jun 10, 2020, 10:31 PM IST

وزیراعلیٰ کے قریبی رشتہ دار کے مطابق یہ شادی 15 جون کو ہوگی۔ ترووننت پورم میں ایک سادہ سی تقریب ہوگی جس میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوں گے۔

وینا بنگلورو میں ایک چھوٹی سی آئی ٹی فرم کی ڈائریکٹر ہیں۔ ریاض پیشے سے وکیل ہیں اور انہوں نے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے رکن کی حیثیت سے سیاست میں قدم رکھا۔

انہوں نے شمالی کیرالہ کے کوزی کوڈ سے سی پی آئی (ایم) کے امیدوار کی حیثیت سے 2009 کا لوک سبھا الیکشن لڑا تھا۔ تاہم انہیں کانگریس کے ایم کے راگھون سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details