اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ: سی اے اے کے خلاف احتجاج میں وزیراعلی کی شرکت - LDF

کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج میں وزیراعلی پنرائی وجیان نے شرکت کی۔

پنرائی وجیان
پنرائی وجیان

By

Published : Jan 26, 2020, 9:16 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:54 AM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے اسی تناظر میں کیرالہ میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی جانب سے بھی انسانی زنجیر بنائی گئی جس میں پنرائی وجیان شرکت کی۔

وزیراعلی نے اس دوران کہا کہ 'یہ متنازع قانون پورے ملک کے لیے خطرہ ہے اور یہ قانون کیرالہ میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'کیرالہ پر امن طریقے سے احتجاج منظم کرنے کے لیے مشہور ہے اور یہی کیرالہ کی ثقافت کا حصہ ہے اور ہماری ریاستمذہاب کی بنیاد ہر کوئی بھی پابندی نہیں ہے۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ سی اے اے کے خلاف اس احتجاج میں مختلف شعبہ فکر کے لوگ شرکت کے لیے آئے ہیں جو اس بات کو ثبوت ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے اس متنازع قانون کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے متنازع قانون کو ملک بھر میں سخت مخالفت کا سامنا ہے جبکہ کیرالہ، مغربی بنگال، راجستھان اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں نے اس قانون کو نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے، جبکہ راجستھان، کیرالہ اور پنجاب اسمبلی میں اس قانون کے خلاف قرار داد بھی منظور کی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 1:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details