ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران کیرالہ کے اسٹارٹ اپس دبئی میں پہلی بار انفینٹی سینٹر کھولنے کے ساتھ 20 ہزار ملازمتیں پیدا کریں گے. وزیراعلیٰ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر میں مرکز کا اتوار کو افتتاح کیا اور اس طرح کی سہولیات، ابھرتی ہوئی کمپنیوں کو ریاست کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے ون اسٹاپ پلیٹ فارم کے طور پر امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ میں قائم کی جائیں گی۔ کیرالہ اسٹارٹ اپ مشن (کے ایس یو ایم) کے ساتھ مل کر اس طرح کے لانچ پیڈز کی ایک سیریز کی شروعات ہے۔ اسٹارٹ اپ مڈل ایسٹ کو متحدہ عرب امارات میں انفینٹی سینٹر کے لیے پارٹنر کے طور پر منتخب کئے جانے کے ساتھ اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دبئی کے ہیڈکوارٹر والے پلیٹ فارم کے بانی سبی سدھاکرن اور کے ایس یو ایم کے سی ای او انوپ امبیکا کے درمیان ستخط کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیرالہ میں ’اسٹارٹ اپ کلچر‘ ریاست کے نوجوانوں کو نوکری تلاش کرنے والوں سے نوکری دینے والوں تک میں بدل رہا ہے۔ برج خلیفہ کے تاج ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر وجین نے کہا کہ حکومت کا محکمہ آئی ٹی نئی نسل میں بدلے ہوئے رویوں کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے طریقے تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ یو اے ای انفینٹی سینٹرز کے ذریعے کیرالہ کی کوششوں کو حمایت فراہم کرتاہے، جس کا مقصد غیرمقامی ہندوستانیوں (این آر آئی) کوکے ایس یو ایم کے ذریعے کاروباری بننے میں مدد کرکے ریاست کے اسٹارٹ اپس کے لیے بیرون ملک کے بازاروں کو تلاش کرنا ہے۔