اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kerala Assembly Session کیرالہ اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع

کیرالہ کی 15ویں قانون ساز اسمبلی کا ساتواں اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں بازو کی حکومت کیرالہ میں یونیورسٹیوں کے چانسلر کے طور پر گورنر کو ہٹانے کا بل پیش کرے گی۔ Kerala Legislative Assembly

کیرالہ اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع
کیرالہ اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع

By

Published : Dec 5, 2022, 10:45 AM IST

ترواننت پورم: کیرالہ کی 15ویں قانون ساز اسمبلی کا ساتواں اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔ یہ سیشن 5 سے 8 دسمبر اور 12 سے 15 دسمبر تک چلے گا۔ سیشن کا ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے کیونکہ سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں بازو کی حکومت کیرالہ میں یونیورسٹیوں کے چانسلر کے طور پر گورنر کو ہٹانے کا بل پیش کرے گی۔ پہلے آٹھ دن ریاستی حکومت کے کاروبار کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آخری دن پرائیویٹ اراکین کے کاروبار پر بحث ہوگی۔ Kerala University Chancellor case in assembly session

اپوزیشن کانگریس کی قیادت والی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی طرف سے وزنجم بندرگاہ کے خلاف جاری احتجاج، جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد اور منشیات کا استعمال، گورنر اور بائیں بازو کی حکومت کے درمیان کشمکش، حکومت میں بیک ڈور تقرریاں اورکئی معاملے اٹھانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ مختلف کارپوریشنز، متنازعہ سونے کی اسمگلنگ معاملہ، کالے دھن کی اسمگلنگ کے معاملے میں بی جے پی لیڈروں کے ملوث ہونے وغیرہ کے معاملات ایوان میں اٹھائے جاسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details